مقبوضہ کشمیر، غیر قانونی بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں، سعودی عرب متحدہ عرب امارات

      مقبوضہ کشمیر، غیر قانونی بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں، ...

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔ برادر ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزائے خارجہ نے سپہ سالار کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق برادر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای اور سعودی عرب کیساتھ اپنے خصوصی سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستانی کوشش کو سراہا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔دریں اثنا سعودی عرب اور امارتی وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جگہ کوئی دوسرا ملک نہیں لے سکتا، مضبوط برادارنہ تعلقات کبھی متاثر نہیں ہوں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر کے مسلے پر کھل کر اپنا موقف پیش کیا۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات مقدم اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کسی دوسرے ملک کی وجہ سے یہ کبھی متاثر نہیں ہوسکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر آئینی اقدام کے خلاف قائل کرنے میں کامیاب رہے اور دونوں ممالک کی قیادت کو پیغامات بھی بھجوائے۔ وزیراعظم سے وزرائے خارجہ کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول


loading...