بھارتی نیو کلیئر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہونا عالمی امن کیلئے خطرہ: صدر مملکت

بھارتی نیو کلیئر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہونا عالمی امن کیلئے خطرہ: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے،عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین مجلس شوری سلطنت اومان شیخ خالد بن ہلال الموالی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، صدر مملکت نے کہابھارت کے نیوکلیئر ہتھیار فاشسٹ قیادت کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ہیں، عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان اومان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید بڑھانا چاہتاہے، دونوں ممالک کی مجلس شوری کے مابین روابط اور فرینڈشپ گروپ کا قیام خوش آئند ہے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -