پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج پر پابندی عائد 

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج پر پابندی ...

لاہور(آئی این پی) محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں  ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج اورریلیوں پرمکمل پابندی عائد کر دی ہے،تمام ہسپتالوں کی حدود میں بینر، پمفلٹ، پوسٹر بھی نہیں لگائے جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں میں احتجاج اورریلیوں پرپابندی عائد کر دی، مراسلے میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کریا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

احتجاج،پابندی

مزید : صفحہ اول


loading...