ملکی دفاع کیلئے قومی جذبہ بہت ضروری،میجر جنرل آصف غفور

   ملکی دفاع کیلئے قومی جذبہ بہت ضروری،میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قومی جذبہ ملکی دفاع کیلئے بہت ضروری ہے۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔ میری درخواست ہے کہ شہدا کیلئے گلی، محلوں اور شہداء کے گھروں میں جائیں۔ نریندر مودی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ بن گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 81 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پریس کانفرنس میں بہت تفصیل سے بات کر چکا ہوں، جنگ کیا ہے، لڑنا کیسے ہے، ہمیں سب کچھ پتہ ہے، موجودہ حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقدام کیخلاف زبردست قدم اٹھایا۔ اور دنیا میں سفارتی محاذ پر سرگرم ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے دنیا نے مسئلہ کشمیر پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ لندن، برسلز، امریکا، بنگلہ دیش، ترکی، سری لنکا، انڈیا سمیت دیگر ممالک میں کشمیریوں کے حق میں عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی فورسز شہری آبادیوں کو زیادہ تر نشانہ بناتی ہے، ہمارے جذبے کبھی کمی نہیں آئے گی۔

میجر جنرل آصف غفور

مزید : صفحہ اول


loading...