پو لیس حراست میں ہلاکتیں، ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت تبدیل 

 پو لیس حراست میں ہلاکتیں، ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت تبدیل 

 لاہور(کرائم رپورٹر،مانٹیرنگ ڈیسک) آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت کو تبدیل کر کے سنٹرل پو لیس آفس ان کی جگہ ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یا رخان حبیب اللہ خان کو ڈی پی او کا اضافی چارج دید یا گیا ہے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور محمد عاصم کو بھی تبدیل کر کے سنٹرل پو لیس آفس رپورٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لا ہور کو ان کے علاقوں میں پو لیس حراست میں بے گناہ شہر یوں کی ہلاکتوں کی پاداش میں تبدیل کیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں پولیس کے ہاتھوں بدترین تشدد سے ہلاک ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی صلاح الدین ایوبی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ادھر صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان نے سینئر سول جج شیخ فیاض حسین کو جوڈیشل انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس افسران، ایس ایچ او، تفتیشی آفیسر اور مقتول کے والد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری کی سماعت سات ستمبر کو ہوگی۔

ڈی پی او تبدیل

مزید : صفحہ اول


loading...