بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری، دو مکان تباہ 

  بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری، دو مکان تباہ 

چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی چکوٹھی سے ملحقہ پانڈو سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری دو مکان تباہ، علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، چکوٹھی اور اور گردونواح کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کے دیہاتوں نلئی گندی گراں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں رفیق اعوان ولد بدر دین کا رہائشی مکان گولہ لگنے سے جزوی تباہ ہو گیا جبکہ چوہدری حنیف ولد کلمہ کا رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا ہے دو روز سے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ کے باعث درجنوں خاندان مختلف مقامات سے ہجرت کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں چکوٹھی بازار بند رہا جبکہ تعلیمی ادارے طالب علم نہ آنے کے باعث بند رہے بھارتی گولہ باری کے باعث سرحدی علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے درجنوں خاندانوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات چناری اور چکوٹھی کے درمیان بسوں اور چھوٹی گاڑیوں میں گذاری۔

کنٹرول لائن فائرنگ

مزید : صفحہ اول


loading...