موبائل فونز میں دوسری سمز رجسٹریشن  کی تاریخ میں 15ستمبر تک توسیع

  موبائل فونز میں دوسری سمز رجسٹریشن  کی تاریخ میں 15ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  پاکستان ٹیلی کام حکام کی جانب سے موبائل فونز میں دوسری سمز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 15ستمبر تک توسیع کر دی گئی  جبکہ ستمبر کے بعدغیر رجسٹرڈ سمز کے سلاٹ بند کر دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایک موبائل فون میں دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب دو آئی ایم ای آئی والے فونز15 ستمبر2019 تک رجسٹرڈ ہو سکیں گے،پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیاہے کہ اگر 15ستمبر تک دوسری آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تو پھر اسے بلاک کر دیا جائے گالیکن موبائل فون کا صرف ایک سلاٹ بند کیا جائے گا،حکام کا مزید بتانا ہے کہ ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ ہو اور دوسرا نہ ہو تو موبائل بند نہیں ہوگا، دونوں میں سے ایک کا لز کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ 

سمز رجسٹریشن

مزید : صفحہ اول


loading...