برطانوی وزیراعظم کے بھائی پارلیمنٹ  اور وزارت سے مستعفی

برطانوی وزیراعظم کے بھائی پارلیمنٹ  اور وزارت سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن نے پارلیمنٹ اور وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 9 سال تک آرپنگٹن کی نمائندگی کرنا اور تین وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔جو جانسن نے مزید لکھا کہ کئی ہفتوں سے میں خاندانی وفاداریوں اور قومی مفادات کے درمیان پھنسا ہوا تھا جو ایک ناقابل حل مسئلہ ہے، دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ بطور رکن پارلیمنٹ اور وزیر میری جگہ ذمہ داریاں نبھائیں۔دوسری جانب برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جو جانسن نے وزیراعظم بورس جانسن کی قیادت پر احتجاجاً استعفیٰ دیا کیونکہ وہ بریگزٹ کے معاملے پر ایک اور استصواب کے حق میں تھے۔
  
برطانوی وزیراعظم   

مزید :

صفحہ اول -