فوج معیشت کی ذمہ داری اپنے سر نہ لے، آزادی مارچ تاریخ کا اعلان 18ستمبر کو ہو گا: فضل الرحمان 

    فوج معیشت کی ذمہ داری اپنے سر نہ لے، آزادی مارچ تاریخ کا اعلان 18ستمبر کو ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا وہ ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلئے کافی ہے، جنرل یحییٰ خان نے بھی یہی باتیں کی تھی لیکن اگلے دن جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال دیے تھے اور خدا کرے ان کا بیان اس طرح نہ ہو۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا بیان بھی حوصلہ افزا تھا اور خدا پاکستان کو اس پالیسی پر ثابت قدم رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت کی ذمہ داری اپنے سر نہ لیں یہ ان کی ملازمت نہیں، انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ستمبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، مذہبی، جمہوری، مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مسائل ہمارے مطالبات ہیں۔ان کا کہنا تھا کیپٹن صفدر نے میاں نوازشریف کا پیغام پہنچایا کہ اکتوبر میں جس تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا ن لیگ شانہ بشانہ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران جعلی بھی ہیں اور نااہل بھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری سے آزادی مارچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دوسرا اور تیسرا قائد بھی موجود رہے گا کون ڈیل کر رہا ہے اور کون نہیں یہ چند دن میں واضح ہو جائے گا۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہحکومت اس وقت حالت نزاع میں اور اس حالت میں کوئی بیان قبول نہیں ہوتا۔

فضل الرحمن 

مزید : صفحہ اول


loading...