کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے پر یکسو ہیں،وزیر خارجہ 

  کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے پر یکسو ہیں،وزیر ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری دنیا کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک کے قیام کا عمل جاری ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے پر یکسو ہیں اور کشمیریوں سے پاکستان کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے وزارت خارجہ میں قائم ”کشمیر سیل“  کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمرا ہ تھے،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کشمیر سیل سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے کشمیر سیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ  کشمیر سیل وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر بنایاگیاہے،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیرڈیسک قائم کر رہے ہیں جبکہ قائم کردہ کشمیر سیل پورے ہفتے 24گھنٹے کام کرتا ہے،وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر سیل کے عملے کو بہترین کام کرنے پر سراہا۔ (وخ)

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...