پاکستان آج یوم دفاع بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیگا: فردو س عاش
اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یو م دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑاہے اورہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے اور مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
فردوس عاشق اعوان