عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، تہمینہ جنجوعہ 

      عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، تہمینہ جنجوعہ 

جنیوا(این این آئی) وزیر اعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی برادری نوٹس لے، پا کستان مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتا رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے،اقوام متحدہ کی کونسل برا ئے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں  جا ر حیت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کا پردہ فاش کردیا،انکا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی اوروادی کی سنگین صور تحال پر عالمی برادری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں 4 ہفتوں سے نظام زندگی مفلوج ہے۔ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتا رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔دریں اثنا ہائی کمشنر میشل بشلے نے کہا انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کے اثرات دوسرے علاقوں پر بھی پڑتے، تمام ریاستیں انسانی حقوق پر کام کرنے کیلئے اکٹھی ہوں، مقبوضہ کشمیر میں مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔

تہمینہ جنجوعہ 

مزید : صفحہ اول


loading...