کراچی، سینٹرل اور ملی جیل سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن 

کراچی، سینٹرل اور ملی جیل سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(کرائم رپورٹر)محرم الحرام میں سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر کراچی کے سینٹرل اور ملیر جیل سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مشتبہ افراد اور مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی۔تفصیلات کے مطابق  بدھ کو جمعرات کی درمیانی شب رینجرز نے کراچی سینٹرل جیل اور ملیر ڈسٹرکٹ جیل میں سرچ آپریشن کیا، جیل حکام کے مطابق رینجرز کے بھاری نفری نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اچانک مذکورہ جیلوں کا سرچ آپریشن کیا، جیلوں کے بیرکوں سے قیدیوں کو نکال کر سرچنگ کی، ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے کوئی بھی ممنوعہ چیز نہیں ملی۔کراچی کی جیلوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کیا گیا۔ رینجرز نے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے بیرکس کی تلاشی بھی لی۔دوسری جانب محرم الحرام اور کراچی میں امن و امان کے حوالے رینجرزنے سولجر بازار، نشترپارک، خراساں امام بارگاہ، نیا گولیمار، رضویہ سوسائٹی کے اطراف آپریشن کیا، اس دوران مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی، مخصوص مقامات کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔ مشتبہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا موقع پر ہی ریکارڈ چیک کیا گیا، آپریشن میں بائیومیٹرک مشین اور شناختی کارڈ کے ذریعہ مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے اور تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ 

مزید :

صفحہ اول -