نیا کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہیں بنایا جا سکتا، مرکنڈے کاٹجو

  نیا کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہیں بنایا جا سکتا، مرکنڈے کاٹجو

نئی دہلی ( آن لائن)سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنامودی کی شعبدہ بازیوں جیسا ہے،لوک سبھا کا الیکشن پاکستان دشمنی اورہندوتواپرجیتا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق جج بھارتی سپریم کورٹ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے حق رائے اظہار چھینناخطے کوتا ریکی دورمیں دھکیلناہے،نیا کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہیں بنایا جا سکتا۔ بھارت کے تمام ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں،بھارت کے زیادہ تر ادارے کرپشن کا شکارہیں،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی عوام صدمے میں ہے،یہ صدمہ بری معاشی صورتحال کے باعث ہے۔

مرکنڈے کاٹجو

مزید : صفحہ اول


loading...