گوہ منحرف، سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی کو باعزت بری کرنیکا حکم 

گوہ منحرف، سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی کو باعزت بری کرنیکا حکم 

ملتان (خبر نگار خصوصی) سنٹرل جج ایف آئی اے ملتان نے سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی کی جانب سے دائر بریت کی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

درخواست کو منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ میں مقامی بسکٹ فیکٹری کے مالک ذوالفقار علی انجم نے سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر خان بگٹی پر رشوت وصولی کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا جو عدالت میں ثابت نہ ہوسکا۔ گز شتہ روز سما عت کے مو قع پرگوا ہان کے منحرف ہو نے پروکلاء کی جانب سے مقدمہ کو بے بنیاد قرار دیکر 249 اے کے تحت بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فاضل عدالت نے وکلاء شیخ جمشید حیات اور جیمز جوزف اور حسنین رضا بار وی  کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرتے ہو ئے سابق جی ایم سوئی گیس کو مذکورہ مقدمہ سے باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضع رہے کہ سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی کی جانب سے مو قف اختیار کیا گیا کہ مقامی تا جر ذوالفقار علی انجم 62کروڑ 50لا کھ کی گیس چوری میں ملو ث تھا جس کے خلا ف اوگرا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے محکما نہ کا ر وا ئی کی گئی تھی جسے وجہ عناد بنا کر ان کے خلاف رشوت کا جھوٹا مقد مہ درج کرا یا گیا تھا۔

بری کرنیکا حکم 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...