میر بہادر بگڑی جیل سے رہا‘ حق  و سچ کی فتح ہوئی‘ میڈیا سے گفتگو

میر بہادر بگڑی جیل سے رہا‘ حق  و سچ کی فتح ہوئی‘ میڈیا سے گفتگو

 ملتان ( وقائع نگار)سابق جی ایم سوئی گیس میر بہادر بگٹی کو رشوت کے جھوٹے مقدمہ میں بری ہونے پر گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ملتان سے رہا کردی گیا ہے۔اس موقع پر سوئی گیس کے ملازمین و عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے انکو پھولوں کے ہار  پہنائے اور پتیاں بھی نچھاور کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر بہادر بگٹی نے کہا کہ مجھے مقامی بسکٹ فیکٹری کے مالک ذوالفقار علی انجم جوکہ باسٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کی گیس چوری میں ملوث تھا۔اس نے کارروائی سے بچنے کیلئے جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر مجھے گرفتار کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے آج سچ کی فتح ہوئی ہے۔اور مجھے عدالت نے لگائے گئے تمام الزامات کو ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کیا ہے۔

گفتگو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...