وفاقی وزیر شیخ رشید ماڈل ریلوے سٹیشن بہاولپور کی نئی عمارت کا افتتاح آج کرینگے
نورپورنورنگا(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آج ماڈل ریلوے اسٹیشن بھاولپور کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کریں گے تفصیل کیمطابق بھاولپو رریلوے اسٹیشن کی نئی تعمیرہونے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
والی عمارت کاافتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد آج 6 ستمبر کوکریں گے، اس عمارت کی تعمیر میں 3 سال سے زیادہ عرصہ لگا ہے،بھاولپور ریلوے اسٹیشن کراچی پشاور مین لائن پر ہونے کے سبب زیادہ تر ٹرینوں کا سٹاپ بھی ہے، نواب آف بھاولپور سر صادق محمد خان عباسی چہارم نے ریاست بھاولپور کے اندر تمام تر ریلوے اسٹیشن ایک مخصوص طرز تعمیر کے ذریعے بنوائے تھے جن میں اسلامی طرز تعمیر کی جھلک نمایاں تھی،نئی تعمیر ہونے والی عمارت بھی نوابان بھاولپور کے تعمیر کردہ محلات کی عکاسی کرتی ہے۔
شیخ رشید