تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کے معیار میں اضافہ کیا جائیگا‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

  تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کے معیار میں اضافہ کیا جائیگا‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے کہا ہے کہ جامعہ میں اکیڈمک ایکسی لینس کے حصول کے لیے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کے معیار میں اضافہ کیا جائے گا۔خصوصاً تحقیقی سرگرمیوں کو بامقصد بنا کر ملکی ضروریات سے ہم آہنگ اور فائدہ مند بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں محققین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُن کی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔وائس چانسلر نے جامعہ میں کپاس کی فصل پر ہونے والی تحقیق کو سراہتے ہوئے اسے زراعت اور معیشت کے لیے مفید قرار دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سربراہ شعبہ پلانٹس بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کی کاوشوں کو سراہا۔یونیورسٹی کالج آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز کی تیار کردہ کپاس کی اقسام ملک میں کپاس کے 45فیصد رقبے پر کاشت ہو رہی ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے۔دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال بندیشہ 8ستمبر کو تاشقند(ازبکستان) میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ایشین کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں وہ پاکستانی کپاس کی بہترین اقسام کے بارے میں خصوصی لیکچر دیں گے۔

اطہر محبوب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...