یوم دفاع تجدید عہد اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے‘ شاہد ہ احمد
خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ یوم دفاع دراصل تجدید عہد اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔انہونے کہاکہ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
یوم دفاع اور عاشورہ محرم کے ایام ہمیں شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ شہداء ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اورپوری قوم کافخرہیں۔ نواسہ رسول ؐ نے میدان کربلامیں حق وسچ کاپرچم بلند کرنے کیلے قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی اوریہ حق وسچ کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا ہمیں اپنے شہداء کویاد کرناچاہیے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک وقوم اور دین اسلام کی سربلند ی کے لیے کسی بھی قربانی کیلے پرعزم رہناچاہیے۔
شاہدہ احمد