ملکی ترقی میں 52فیصد حصہ خواتین کا ہے‘ کنیز فاطمہ

  ملکی ترقی میں 52فیصد حصہ خواتین کا ہے‘ کنیز فاطمہ

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نا مہ نگا ر)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہی حوا کی بیٹی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں 52فیصد خواتین کا حصہ ہے۔ اسی ماہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے ٹول فری نمبر جاری کر دیا جائے گا۔جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ضلع راجن پور کے دورہ کے دوران گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین، ڈی ایس پی جان محمد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازی خان ذکاء اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری، پرنسپل کالج ہذاشاہینہ ناز اورمنیجر صنعت زار جام پور شازیہ نواز نے شرکت کی۔طالبات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے مزید کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دے کر کہا کہ آپ نے خود کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اتھارٹی آپ کے تحفظ کے لیے ہے۔ بعد ازاں انہوں نے دارالامان کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر مقیم خواتین کے مسائل سنے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ دارالامان کو مقیم خواتین کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں۔بعد ازاں انہوں نے صنعت زار راجن پور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مختلف شعبہ جات میں ہنر حاصل کرنے والی طالبات سے ملیں۔ ان سے مسائل دریافت کیے اور ویمن پروٹیکشن ا تھارٹی بارے آگاہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ اور بچوں کے وارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ مزید برآں سوشل ویلفیئر آفس راجن پور میں مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے ضلع میں ہونے والے کاموں بارے بریفنگ لی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ حوا کی بیٹی کو جہاں بھی مسئلہ پیش آئے فوراً ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر جام پور کی مقامی سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر آفتاب نواز مستوئی نے چیئر پرسن کو سماجی تنظیموں کے درپیش مسائل بارے آگاہ کیا اور انہیں سرائیکی اجرک کا تحفہ دیا۔چیئر پرسن نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے سبزہ زار میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنے دورہ بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے ضلع میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

کنیز فاطمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...