ٹیکس نظام سے معیشت میں بہتری آئیگی‘ مینا جعفر لغاری

  ٹیکس نظام سے معیشت میں بہتری آئیگی‘ مینا جعفر لغاری

جام پور (نامہ نگار) وزیراعظم کی پالیسوں کی وجہ سے کشمیر کا مسلہ ساٹھ سال بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل تک پہنچا ہے۔ ٹیکس نظام سے حکومت کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ سابقہ ادوار میں بے دردی سے ملک کے قومی خزانہ کو لوٹنے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

والوں سے موجودہ حکومت پائی پائی وصول کرئے گی۔ زرداری اور نواز شریف کو جیل جاتے ہی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ راجن پور اور جام پور کے لیے وزیر اعظم دورہ پر بہت بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ لغاری گروپ کے کارکنان جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ ان خیالاات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سابق ضلع نائب ناظم مرزاعبید اللہ خان مغل کے قریبی ساتھی وضلع صدر کھاد ڈیلر ایسویسی ایشن ملک موسی خان ارائیں سے داجل روڈ پر واقع پمپ پر ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ ملک غلام یاسین خان ارائیں ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور اور جام پور کے مسائل پر وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی ہے جلدوزیر اعظم دورہ رواجن پور میں بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

مینا جعفر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...