چیئر پرسن ویمن پراٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ کا سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ‘ مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

  چیئر پرسن ویمن پراٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ کا سوشل ویلفیئر آفس کا دورہ‘ ...

جام پور (نمائندہ خصوصی)چیئر پرسن ویمن پراڈٹیکشن اتھارٹی مسز کنیز فاطمہ چدھڑ کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر کا دورہ ٗ سوشل ویلفیئر آفیسر جام پور کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

مطابق چیئر پرسن ویمن پراڈکشن اتھارٹی مسز کنیز فاطمہ چدھڑ نے گزشتہ روزمحکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر کا دورہ کیا اور سوشل ویلفیئر آفیسر جام پور محترمہ تہمینہ امیر گورمانی سے ملاقات کرکے خواتین سے متعلقہ مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مسز کنیز فاطمہ چدھڑنے منی صنعت زار جا م پور کا بھی وزٹ کیا اور تمام شعبہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔مسز کنیز فاطمہ چدھڑخواتین کے مسائل حل کرانے سمیت ضروری فنڈنگ کے جلد اجراء کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین اور اسسٹنٹ کمشنر جام پور بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...