گیسٹرو میں مبتلا 55سالہ شخص چل بسا

  گیسٹرو میں مبتلا 55سالہ شخص چل بسا

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)گیسٹرو میں مبتلا55سالہ شخص ہسپتال میں چل بسا، 8زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق بہودی پور ما(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

چھیاں کارہائشی55سالہ غلام یاسین کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود غلام یاسین جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ 8 متاثرین جن میں بابرکالونی کی رہائشی2ماہ کی وردہ فاطمہ، ڈیرہ بگٹی کا12سالہ داد محمد، پلوشاہ کا45سالہ محمدکمال، شاہ فیصل کالونی کا35سالہ محمدرفیق، حبیب کالونی کا20سالہ محمد ظفر، مدینہ کالونی کا50سالہ محمد ذوالفقار، جمالدین والی کا15سالہ محمد مشتاق اورچک141پی کارہائشی70سالہ عبدالرشید شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

گیسٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...