قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری علما کرام پر عائد ہوتی ہے‘ عبدالخبیر آزاد

    قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری علما کرام پر عائد ہوتی ہے‘ عبدالخبیر آزاد

خانیوال(بیورونیوز)مجلس علماء پاکستان کے چیئرمین،کنونیئر اتحاد بین المسلمین اورجامع مسجد بادشاہی لاہور کے خطیب علامہ سید عبدالخبیرآزاد نے جمعیت علما ء اسلام کے رہنما مولانا عباس اختر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے صاحبزادوں میاں اجمل عباس،مولاناافضل عباس، مولانا احمد عثمان سے اظہار تعزیت کی اوران کی مغفرت ودرجات کی بلندی کیلے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کرتے ہوئے علامہ عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ قیام امن اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلے بنیادی ذمہ داری علماء کرام پر عائد ہوتی ہے۔ انتہاء پسندی اور عدم برداشت نے سوسائٹی کو مختلف خانوں میں تقسیم کردیاہے ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہبی، لسانی،علاقائی وقومی تعصبات سے نکل کرقومی اتحا د ویکجہتی کی فضاء کو فروغ دیا جائے۔اتحاد یکجہتی کامثالی مظاہرہ ہی ملک دشمن قوتوں کی موت وناکامی ہے۔انہوں نے مرحوم مولانا عباس اختر کی قیام امن کیلے خدمات کوسراہا ور کہاکہ مولانا عباس اختر تمام عمر قیام امن کیلے کوشاں رہے اوران کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔اس موقع پر مفتی عمر فاروق اوردیگر بھی موجود تھے۔

علماء کرام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...