دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن کیلئے 2ہزار ریال کی شرط لازمی قرار

دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن کیلئے 2ہزار ریال کی شرط لازمی قرار

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے دوسری بار عمرہ کرنے والوں پر نئے سیزن کے لیے دو ہزار ریال کی شرط لازمی قرار دے دی۔نئی عمرہ پالیسی کے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے عوامی و سماجی اور شہری حلقوں محمد علی، اسلم، فیصل محمود، بلال انجم، شاہد حسین، سلیم احمد، فضل محمد، کرم دین، شہزاد احمد، محمد ناصر۔ ودیگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...