بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہا ہے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب

بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہا ہے‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی‘سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی کنونیئر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور شہداء کو سلام پیش(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جواب دینا خوب جانتے ہیں بھارتی حکمران معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر اپنی بزدلی اور دہشت گردی کا ثبوت دے رہا ہے اقوام عالم اور ذمہ دار قوتیں اپنا کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے اخباری بیان میں کہی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ یوم دفاع ہمارے لیے یوم عزم و ہمت ہے اور ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے پوری قوم کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انشاء اللہ کشمیر بنے گا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان پر امن خطہ ہے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان عوا م کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ڈی جی خان کی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انشاء اللہ آج ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں یوم دفاع بھر پور انداز میں مناتے ہوئے کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ بھی کریگی

شاہینہ نجیب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...