حکومت شعبہ زراعت میں بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ آصف مجید

  حکومت شعبہ زراعت میں بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان ایگری کلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیویٹی (PATTA) یوایس ایڈ،محکمہ زراعت توسیع اور WWF.Pکے اشتراک سے دوروزہ زرعی نمائش مقامی ہال میں منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری آصف مجید اور ڈائریکٹرایگری کلچرل ڈاکٹر وقار احمد نے ربن کاٹ کرنمائش کا افتتاح کیا،زرعی نمائش کا مقصد زراعت کے شعبہ میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

جدت لانا،کسانوں کو جدیدزرعی آلات و لوازمات سے متعارف کرواناہے تاکہ فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہوسکے اس زرعی نمائش میں ملکی اورعالمی سطح کے 35سے زاید کمپنیز و ادارہ جات جس میں لائیو سٹاک،ہارٹیکلچر،فرٹیرلائزر،پیسٹی سائڈ،سیڈز، زرعی مشینری اور زرعی قرضہ فراہم کرنے والے نجی بنک کے سربراہان نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں دو ہزار سے زائد کسانوں نے شرکت کی، اس دوروزہ نمائش کامقصد سرکاری،نیم سرکاری اور اس ضمن میں پیش آنے والی مشکلات ومسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت شعبہ زراعت پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کسانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی لحاظ سے دنیا کے بہت سارے ممالک سے آگے ہے،پاکستان میں دنیا کو وہ نہری نظام ہے جو کسی اور ملک میں نہیں ہے۔ ضلع رحیم یارخان گنا،کپاس، گندم کی پیداوار میں سب سے آگے ہے،اس کے علاوہ یہاں کا آم دنیا بھر میں مشہورہے۔ چوہدری آصف مجید نے کہاکہ اسطرح کی نمائش ہرسال منعقد کی جانی چاہیے انہوں نے نمائش کے انعقاد پر مستقبل میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اوراس کو خوش آئند قراردیا۔WWF.Pکے مینجر محمدابوبکر نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پی کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بہتر کپاس،ماحول،آبی وجنگلی حیات اور پانی کی افادیت واہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے PATTA پروجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہااور ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر ایگری کلچر ڈاکٹر وقار احمد،رانا محمدواجد، اور محمد فیصل یونس نے نمائش میں شرکت کرنے والے کسانوں،زرعی کمپنیوں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہ مستقبل میں زرعی نمائش کے دورس نتائج برآمد ہونگے، زراعت کے شعبہ میں بہتری اور زرعی کمپنیز واداروں کے کاروبار کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہاکہ اس طرح کی نمائش کاانعقاد دیگر اضلاع میں بھی ہوناچاہیے۔ڈاکٹر منیر احمد ڈین خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی،راؤ اشفاق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،ڈاکٹر محمدباقر میاں نواز شریف یونیورسٹی ملتان نے بھی خطاب کیا۔
آصف مجید