نیپرا کا صوبائی سطح پر ٹی اینڈ ڈی سی کے قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے صوبائی سطح پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( ٹی اینڈ ڈی سی ) قائم کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) نے صوبائی سطح پر ٹرانسمیشن کمپنیوں کے قیام کی مخالفت کی ہے تا ہم نیپرا نے صوبائی سطح پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( ایس ٹی اینڈ ڈی سی ) نے اجازت کے لئے نیپرا سے رجوع کیا ہے۔
فیصلہ