محرم الحرام :آج 55جلوس برآمد ‘ 158مجالس منعقد ہونگی

  محرم الحرام :آج 55جلوس برآمد ‘ 158مجالس منعقد ہونگی

ملتان (سپیشل رپورٹر ‘ وقائع نگار ) عباس پورہ سے 3محر م الحرام کا ماتمی جلوس برمکان متولی امجدرضا کر بلائی برآمد ہوا جو امام بارگاہ ماتم سرائے حسینہ پر اختتام پذیر ہو اجلوس کی قیادت کر تے ہوئے متولی امجد رضا کربلائی نے کہا کہ عباس پورہ سے یہ جلوس تقریبا 101سال سے برآمد ہو رہا ہے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؒنے کربلا میں بے مثال قربانی دی جس کی کوئی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

۔پیر عابد، محمد جاوید، محمد پرویز،علی شیر ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ 3محرم الحرام کا ماتمی جلوس محلہ پیر پٹھان سے مخدوم چن چراغ مشہدی کی قیادت میں برمکان ہاشم خان بابر، کے برآمد ہوااس موقع پر مخدوم چن چراغ مشہدی نے سبیل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؒ کے خاندان نے اسلام کی بقاءکے لیے بھوک اور پیاس کی حالت میں یزیدی قوتوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نو ش فرمایا مگر یزید کے سامنے سر خم نہ کیا ۔میاں صبور، اعجاز حسین ،ریئس قریشی بھی ہمراہ تھے۔جبکہ ضلع ملتان میں آج 06محرم الحرام بروزجمعہ کو 55جلوس برآمد ہوں گے اور158مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں سے 12جلوس اور37مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان کی سرپرستی میں تمام ڈویڑنل ایس پی صاحبان اپنے اپنے ڈویڑن میں محرم سیکیورٹی کی نگرانی کریںگے۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق گذٹڈ افسران اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی۔ ضلع ملتان پولیس کے کل1591پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 28انسپکٹر ،92سب انسپکٹر،176اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،61ہیڈ کنسٹیبل اور1217کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 10 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی جنھیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا۔ ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان ا?رمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے نیز 966پولیس قومی رضاکاران اور1632ولنٹئیرزبھی معاونت کریں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے06 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ کچہری چوک سے دربار شاہ شمس روڈ دوپہر سے رات کے اوقات تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ حرم گیٹ سے بطرف شاہ رسال اور ریلوے روڈ سے ریلوے اسٹیشن تک روڈشام کے اوقات میں ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب نے ٹریفک وارڈنز کوہدایات جاری کیں کہ عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ کسی بھی گاڑی کو مجالس و جلوس ہائے کی حدود میں پارک نہ ہونے دیںبلکہ گاڑیوں کی پارکنگ مخصوص کردہ جگہ پر کروائیں۔ دوران ڈیوٹی ٹریفک سٹاف اکٹھے کھڑے نہ ہوں اور نہ ہی موبائل فون کا استعمال کریں گے۔ اور رات کے اوقات میںریفلیکٹر جیکٹس کا استعمال کریں۔دریں اثنا کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے محرم الحرام کی مجالس کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے دولت گیٹ، گلگشت امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی پی او زبیر دریشک بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل تسلی بخش ہے۔ تمام مجالس و جلوس مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہورہے ہیں۔امن کمیٹی کے اراکین اور لائسنسد اروں کا مثالی تعاون حاصل ہے۔سی پی او ملتان زبیردریشک نے کہا کہ 9،10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کوئی شخص تلاشی کے بغیر داخل نہ ہو، فول پروف سیکیورٹی کو ممکن بنایا جائے ،تمام پولیس جوان ایس او پی کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ لازمی پہنیں۔سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ جوانوں کو کھانا فیلڈ میں مہیا کیا جائے گا، کمشنر ملتان افتخار سہو اور سی پی او ملتان زبیر دریشک نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر منتظمین نے ضلعی و پولیس انتظامیہ اور دیگر اداروں کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس پی گلگشت ڈویڑن عمران رازق، ڈی ایس پی سرکل گلگشت طاہر مجید اور ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ یوسف ہارون بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...