رحیم یار خان‘ کالے یرقان سے ہلاکتیں‘ مزید 7چل بسے

    رحیم یار خان‘ کالے یرقان سے ہلاکتیں‘ مزید 7چل بسے

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)خاموش قاتل نے دو خواتین سمیت 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا،۔ 9زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق میانوالی قریشیاں کی رہائشی45سالہ جندن مائی، فتح پور کی39سالہ پٹھانی مائی، چک72کا45سالہ محمدخالد، گھوٹکی کا 37سالہ حاکم علی، 52سالہ سکندرعلی، بستی ملوک کا55سالہ محمدعلی اور بستی ابراہیم پور کا50سالہ شبیراحمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے با وجود ساتوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 9متاثرین جن میں خانپورکی65سالہ شریفاں بی بی، ترنڈہ سوائے خان کی50سالہ عذرا بی بی، چک85کا80سالہ فضل دین، سہجہ کا40سالہ ناظم حسین، رحیم آباد کا60سالہ محمدلطیف، کوٹ سمابہ کا25سالہ حبیب احمد، چک110پی کا45سالہ اعجازاحمد، مؤمبارک کا70 سالہ محمدرمضان اور گھوٹکی کارہائشی70سالہ ساون شامل ہیں، ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...