میاں‘بیوی‘ حقیقی بھائیوں سمیت 6افراد قتل‘ گھروں میں کہرام

  میاں‘بیوی‘ حقیقی بھائیوں سمیت 6افراد قتل‘ گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال‘ عبدالحکیم‘ کبیروالا‘ بہاولنگر‘ وہاڑی‘ چوک مہر پور (نمائندگان پاکستان) جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائیوں سمیت 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا‘ اس حوالے سے عبدالحکیم سے سٹی رپورٹر کے مطابق جائیداد کا تنازعہ 2افرادقتل،ایک زخمی،واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ بستی کمہاراں والی کے رہائشی تجمل شاہ اوراجمل شاہ کا اسی علاقہ کے رہائشی سجاد عرف سجو کے ساتھ زمین کے لین دین کا معاملہ تھا امروز دونوں حقیقی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

بھائی ایک رشتہ دار مظفر شاہ کے ہمراہ مذکورہ شخص سجاد عرف سجو سے بات چیت کررہے تھے کہ سجاد عرف سجو نے طعیش میں آکر مظفر شاہ پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اسی اثناء میں شور شرابا برپا ہونے پر سجاد عرف سجو کے دیگرساتھی بھی پہنچ گئے دونوں اطراف کی شدید لڑائی میں فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں حقیقی بھائی تجل شاہ او راجمل شاہ پسران خادم شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس عبدالحکیم نے مدعی محمدآصف بن محمد حسین کی درخواست پر 5نامزد اور2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ 302قتل ِعمدکا مقدمہ درج کرکے واقعہ کا مرکزی ملزم سجاد عرف سجو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے،جبکہ دیگر ملزمان غلام شبیر،محمد حسنین،محمد کلیم اورخضرحیات تاحال مفرور ہیں پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی ہیں،قبل ازاں ورثاء نے دین پور،مخدوم پورروڈ پر نعشیں رکھ کر راستہ بند کرکے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے بعد ڈی ایس پی کبیروالا مصطفی گجر موقع پع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااورورثاء کوملزمان کی گرفتاری و اندراج مقدمہ کی یقین دہانی پراحتاج ختم کردیا گیا۔بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق چک بالا آرائیں میں محمد حسین وٹو کی اپنے ہی رشتہ داروں سے پرانی دشمنی چل رہی تھی مقتول کے دو بیٹوں نے اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا تھا، جس کے جرم میں وہ گزشتہ دنوں سزائے موت ہو چکے ہیں مگر مخالفین نے قتل کا بدلہ قتل کی بنیاد پر لینے کے لیے مسلح ہو کر محمد حسین کے گھر گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کہ نتیجہ میں پچپن سالہ محمد حسین اور ان کی اہلیہ ارشاد عرف رانی بی بی نے موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ایس ایچ او تھانہ صدر سیف اللہ حنیف نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق عدالت میں ان کا چالان پیش کیا جائے گا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق چک 20 ڈبلیو بی بستی ٹالاں والی میں بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے بہن کو شدید زخمی کر دیاریسکیو 1122وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے مضروبہ کو چیک کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی تھی جاں بحق ہونے والی لڑکی ثمینہ بی بی دختر محمد حق نواز چک نمبر 20 بستی ٹالاں والی کی رہائشی تھی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور کاروائی شروع کردی۔ چوک مہرپور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چوک گد پور نواحی علاقہ ڈبل موڑ گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا مبینہ تفصیل کے مطابق ڈبل موڑ کے رہائشی بلال احمد نائی کا اپنی بیوی کے ساتھ کئی عرصہ سے گھریلو جھگڑا چلا آرہا تھا گزشتہ رات بلال نے غصے میں آکر بیوی پر کلہاڑی مار کر قتل کر دیا جو موقع پر ھی جابحق ھوگئی تھانہ شاہ جمال کے ایس ایچ او نواز خان لنڈ موقع پر پہنچ گئے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔