یکجہتی کشمیر کیلئے اسلامیان پاکستان یک جان اور ایک آواز ہیں‘ لیاقت بلوچ

  یکجہتی کشمیر کیلئے اسلامیان پاکستان یک جان اور ایک آواز ہیں‘ لیاقت بلوچ

ملتان(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ یکجہتی کشمیر کے لیے اسلامیان پاکستان یک جان اور یک آواز ہیں۔ عالم(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

اسلام اور عالمی برادری آگے بڑھے، خاموش تماشائی بنے رہنے سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوگا۔ سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان حوصلہ افزاء ہے۔ دونوں ممالک بھارت پر دباؤ بڑھائیں اور کرفیو کی بندشیں ختم کرائیں، کرفیو کی آڑ میں ہندوستان ہندوتوا اور ناز ی ازم کی انتہا کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام معاشی حالات سے عاجز آگئے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے تمام دروازے بند ہیں۔ باروزگار افراد روزانہ بے روزگاری کی تلوار سے کٹ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف، ایف ٹی ایف کی شرائط ملک کو معاشی، نظریاتی اور تہذیبی اعتبار سے بانجھ کردیں گی۔حکومت اغیار کے سامنے کشکول پھیلانا بند کرے۔ باوقار، باعزت خود مختار ملک کی حیثیت سے خود انحصاری اور اپنے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں پر اعتماد کرے۔ ملک میں خوف و ہراس کے ماحول نے تجارت، بازار حصص اور صنعت کا پہیہ جام کردیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر کے لیے عوامی بیداری کی جدوجہد مسلسل جاری رکھے گی۔ 15 ستمبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان کشمیر مارچ ہوگا۔ ہم بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کوئٹہ کا پروگرام ہماری درخواست پر ملتوی کردیاہے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...