یوم دفاع پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ احمد یار ہنجرا

  یوم دفاع پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ دن قوم اور افواج پاکستان کی عزم و ہمت اور لازوال قربانیوں کی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

یاد دلاتا ہے، اس روز محب الوطن شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر کر دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کیا،پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مہنگائی اور گرانی کی موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے،عوام حالات سے تنگ آ کر خودکشی تک کرنے پر مجبور ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اگر بھارت نے دوبارہ 6ستمبر1965ء جسی غلطی دوہرائی تو اس کو منہ توڑ جواب دیں گے، انہوں نے کہاکہ ہمارے دل مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، آج تجدید عہد کا دن ہے اوراس دن ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھی یاد رکھنا ہوگا، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہمیں سبز ہلالی پرچم سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی اور بقا کیلئے بڑ ی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ روپے کی قدر میں کمی، بجلی، گیس سمیت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہونے والی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبھر کردیا ہے،روز بروز بڑھتی غربت و مہنگائی کی وجہ سے لوگ افسردہ ہیں اور حالات سے تنگ آ کر خودکشی تک کرنے پر مجبور ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومتی اقدامات سے غریب عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں جس سے لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے، آج عوام کو کسی بھی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں،دعوؤں کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

احمد یار ہنجرا .

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...