صنعت‘ تجارت‘ زراعت‘ ٹیکنالوجی کو تدریس وتحقیق کے قریب لانا بے حد ضروری ہے‘ پروفیسر طارق محمود انصاری

    صنعت‘ تجارت‘ زراعت‘ ٹیکنالوجی کو تدریس وتحقیق کے قریب لانا بے حد ضروری ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے یونیورسٹی انڈسٹریل لنکجز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صنعت، تجارت، زراعت اور ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی تدریس(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

اور تحقیق کے قریب لانے کے لیے بے حد ضروری ہے کہ ان کے مابین روابط کو مستحکم کیاجائے. اس طرح مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ تیارہوں گے اور انہیں بے روزگاری کے طویل وقفہ کا سامنا نہیں ہوگا. دوسری طرف انڈسٹری کو سروے ویلوایشن اور دیگر معاملات میں یونیورسٹیوں سے مدد ملے گی.انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان ملکوں نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے. چیف ایگزیکٹو سولیکس کیمیکل انڈسٹری محمد شاہد الطاف نے کہاکہ آج ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ملکوں کے ساتھ مسابقت جاری ہے ہمیں ضرورت ہے کہ اپنی برآمد کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹیوں کی تازہ ترین تحقیق سے کام لیں.تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنس کے اساتذہ کرام، پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی. تقریب میں سکالرز کی ریسرچ کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا. سکالرز نے بتایا کہ انہو ں نے اپنی ریسرچ اور مکالمہ جات سولیکس کیمیکل کی کوالٹی لیبارٹری میں مکمل کی ہے. انہوں نے کہاکہ ہمیں وہاں پر تھیوری کے ساتھ ساتھ آلات پر کنٹرول بھی سکھایا گیا ہے.قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے یونیورسٹی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز، سیمینار، ورکشاپ اور یونیورسٹی کی تاریخ کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا.تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین‘ ڈاکٹر ثریا منظور، معظم علی، پی ایچ ڈی سکالراحمد یار، ایم فل سکالر مہک اکرم، ماہم نوید نے بھی خطاب کیا۔

طارق انصاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...