پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی مقرر

  پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی مقرر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو وائس چانسلر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اس وقت کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں سینئر ڈین آف سائنسز کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے استعفے کے بعد سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی سیٹ خالی تھی۔تب سے پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری بطورقائم مقام وائس چانسلرخدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ زکریا یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن اور ان کی جوائننگ پر کیمپس میں افواہیں گردش کرتی رہیں، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کامیسٹ یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ارشدسلیم بھٹی کو چار سال کے لئے وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی تعینات کیا جاتا ہے اور ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7 دنوں میں اپنی ڈیوٹی جوائن کریں ورنہ اس کے بعد میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو وائس چانسلر کے لئے اہل قرار دے دیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد زکریایونیورسٹی میں افواہیں پھیل گئیں کہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی جوائننگ کے لئے اسلام آبا د سے روانہ ہوگئے ہیں،وہ ابھی جوائن کریں گے۔ دوسری طرف انہوں نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا جس کی وجہ سے افواہوں کو تقویت ملی، تاہم آخری اطلاع تک یونیورسٹی انتظامیہ کو ان کی طرف سے کوئی پیغام موصول نہیں ہواتھا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے 1987میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایس سی کیمسٹری کی۔ اس کے بعد1988میں کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اسلام آباد سے پی جی ٹی پی کی ڈگری حاصل کی۔1992میں یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ سے ایم فل فزکس کیا جبکہ 1995میں ہی یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔انہیں بہترین کارکردگی پر 6 نیشنل و انٹر نیشنل ایوارڈز حاصل کرنے کا بھی شرف حاصل ہے۔کرکٹ‘ ٹیبل ٹینس اور سکواش کے اچھے کھلاڑی ہیں۔1996سے امریکن فزیکل سوسائٹی اورآئی ای ای ای (یو ایس اے) کے ممبر ہیں جبکہ1991سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے ممبر بھی ہیں۔1989سے 2002تک پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شعبہ ٹیچنگ اور ریسرچ سے وابستہ رہے۔ورچوئل یونیورسٹی میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

وائس چانسلر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...