ماہی پروری کا فروغ‘ معیشت میں بہتری آئیگی‘ جہانگیر ترین

  ماہی پروری کا فروغ‘ معیشت میں بہتری آئیگی‘ جہانگیر ترین

لودھراں (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان کی دعوت پر سوات کا دورہ کیا۔ جہانگیر ترین نے تحصیل مٹہ میں ٹراؤٹ فش فارم کا افتتاح کیا جبکہ ٹراؤٹ فارم کے مختلف حصوں کا دور ہ بھی کیا۔جہانگیر ترین کو ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش سے متعلق سے بریفنگ دی گئی۔جہانگیر ترین نے خیبر پختونخواہ کی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

حکومت کی جانب سے پچھلے 6سال کے دوران فش فارمنگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان بھی اس موقع پر جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ماہی پروری کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اگلے 4سال میں ہر سال ٹراؤٹ فارمنگ کے لئے کم ازکم 2ارب روپے مختص کرینگے اور انشاء اللہ ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش 400ٹن سے بڑھا کر 1400ٹن تک لے جائیں گے۔اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہاں کی معیشت بھی بہت بہتر ہوگی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی۔زراعت ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہے پچھلی حکومتوں نے ملکی ترقی کی بجائے اپنی جیبیں بھریں۔عمران خان اور انکی ٹیم پاکستان میں انقلابی ترقی اور تبدیلی کے لئے آئی ہے۔زراعت کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ ملک میں فشریز اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کو دوگنی اکثریت سے کامیابی ملے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...