ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں غیر معیاری ادویات کی خریداری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں غیر معیاری ادویات کی خریداری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

ملتان (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو ملتان نے ٹیچنگ ہسپتال سپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے نیب کی جانب سے قبضہ میں لے گئے ریکارڈ کے مطابق ادویہ خریداری میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں ہیں جس کے بعد کمپلینٹ سیل نے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کی خریداری کی انکوائری کا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے معلوم ہوا ہے نیب ملتان نے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان سے ادویہ خریداری کیس کی انکوائری رپورٹ، ٹیکنیکل رپورٹ, پرچیز ریکارڈ, ٹینڈرز سمیت دیگر ریکارڈ حاصل کر لیا ہے نیب ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف سید رضوان شاہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان سے تمام ریکارڈ طلب کیا تھا نیب ذرائع کے مطابق منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز سمیت دیگر قوانین کو یکسر نظر انداز کیا گیا واضع رہے اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے سابق ایم ایس و موجود ڈپٹی ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی،سنئیر پرچیز آفیسر ڈاکٹر جواد ذکاء الدین, پرچیز آفیسر ڈاکٹر سہیل افغان اکاؤنٹنٹ نذر حسین کے خلاف اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن میں درج مقدمہ کا کر رکھا ہے جس کا قومی احتساب بیورو نے نوٹس لیا اور ڈائریکٹر اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن سے چیف پرچیز آفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی کی مبینہ ملی بھگت سے غیر معیاری ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں ڈسٹری بیوٹر وائٹل فارما کے محمد ناصر،کئیر فارما اور عمر انٹر پرائزز کے محمد اقبال،زبیر فارما کے کے شہباز گل نادر ڈسٹری بیوٹر ٹریڈرز کے احمد ملک کے خلاف اب تک کی انوسٹی گیشن کی رپورٹ بھی طلب کیں جبکہ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس اور فزیکل ویریفکیشن کے کردار کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے بتایا گیا ہے نیب کو سابق ایم ایس کی جانب سے لوکل پرچیز کی آڑ میں من پسند سپلائرز کو نوازنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں معلوم ہوا ہے نیب ملتان بیورو کو اکاونٹنٹ نذر حسین کی کریپشن اور ناجائز اثاثہ جات کے حوالے سے بھی ایک درخواست موصول ہوچکی ہے جس پر انکوائری جاری ہے واضح رہے ان ڈاکٹرز اور میڈیسن کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز خلاف اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن میں ایک سورس رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی کو ڈیرہ غازی خان سے ٹرانسفر کر دیا گیا نیب ملتان بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف سید رضوان شاہ کی جانب سے ڈائریکٹر اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کو فوری طور پر مذکورہ ڈاکٹروں اور کمپنیوں کے خلاف مقدمہ انکوائری رپورٹ فائنل انوسٹیگیشن رپورٹ ٹیکنکل رپورٹ پرچیز ریکارڈ ٹینڈرز اور مقدمہ سے متعلقہ تمام دستیاب دستاویزات فوری طور پر نیب ملتان آفس بھجوانے کی ہدایات جاری کیں تھیں جس کے بعد اینٹی کریپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کی جانب سے سابق ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی سمیت تمام ملزمان کو ریکارڈ نیب ملتان بیورو کے حوالے کر دیا گیاہے۔

دائرہ وسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...