میپکو ٹاسک فورسز نے 113بجلی چور پکڑ لئے‘ 7پر مقدمات

      میپکو ٹاسک فورسز نے 113بجلی چور پکڑ لئے‘ 7پر مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 113بجلی چورپکڑلئے۔2 لاکھ 29ہزار یونٹس بجلی چوری(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کرنے پر37لاکھ روپے جرمانہ عائدکر دیا۔7پرمقدمات درج کراد ئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔4ستمبر کو ملتان میں 13گھریلواور صنعتی صارفین کو37118یونٹس چوری کرنے پر703830 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ڈی جی خان میں 16 گھریلو صارفین کو18085یونٹس چوری کرنے پر280212 روپے جرمانہ اور6ایف آئی آرز درج، وہاڑی میں 11 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو64314یونٹس چوری کرنے پر617995 روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج،بہاولپور میں 9 گھریلو صارفین کو 19382یونٹس چوری کرنے پر387300 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 12گھریلوصارفین کو23603یونٹس چوری کرنے پر452090روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 17گھریلو صارفین کو16311یونٹس چوری کرنے پر297034روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو28410یونٹس چوری کرنے پر 504248 روپے جرمانہ اور4مقدمات درج،بہاولنگر میں 6 گھریلوصارفین کو10709یونٹس چوری کرنے پر217000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12 گھریلو صارفین کو11498 یونٹس چوری کرنے پر242581 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...