چیف ایگزیکٹو آفیسر کا میونسپل کارپوریشن کے 2سپرنٹنڈنٹس کو ڈیوٹی جوائن کرانے سے انکار

  چیف ایگزیکٹو آفیسر کا میونسپل کارپوریشن کے 2سپرنٹنڈنٹس کو ڈیوٹی جوائن ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر حسین قریشی نے میونسپل کارپوریشن کے تین سپرنٹنڈنٹس کو ڈیوٹی جوائن کرانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں واپس میونسپل کارپوریشن رپورٹ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کرنے کی ہدایت کردی ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر 2018میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈی پی سی کی گئی تھی جس میں تین ملازمین محبت خان، فضل حسین اور اشفاق حسین کو سکیل 17میں ترقی دیکر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تعینات کیا گیا تھا لیکن کمپنی آفیسران نے مذکورہ ملازمین کو جوائننگ کرانے سے انکار کردیا ہے، ہائیکورٹ لاہور ملتان بینچ کی ہدایت پر سی ای او امیر حسین قریشی نے محبت خان، فضل حسین اور اشفاق حسین کی درخواست کا جائزہ لیا اور انکی جوائننگ لینے سے انکار کردیا ہے امیر حسین قریشی کی جانب سے لکھے جانیوالے مراسلہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مابین ہونے والے معاہدے (ساما) میں مذکورہ سیٹیں نہیں رکھی گئی ہیں، اس لئے مذکورہ ملازمین کمپنی میں کام نہیں کر سکتے ہیں جبکہ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرنیوالے تمام ملازمین میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہیں انکے تمام سروس اور پنشن کے معاملات میونسپل کارپوریشن ہی ڈیل کر رہی ہے، کمپنی آفیسران کیسے جوائننگ لینے سے انکار کرسکتے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے آفیسران کے اجارہ داری جما رکھی ہے۔

انکار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...