بہاولپور: کچی آبادیوں کے انتقال منسوخ کے احکامات جاری‘ ہزاروں خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ

بہاولپور: کچی آبادیوں کے انتقال منسوخ کے احکامات جاری‘ ہزاروں خاندانوں کے ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کچی آبادیوں کے مکینوں پرایک اورتلوارلٹکادی گئی تحصیل صدربہاولپور کی15 کچی آبادیوں کے انتقال منسوخ کرنے کیلئے بورڈ آف ریونیونے احکامات(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

جاری کردیئے ہزاروں خاندان بے گھر ہونے کاخدشہ وزیراعلی پنجاب اوردیگرارباب اختیارسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تحصیل صدرکے2010 میں منظور ہونیوالے کچی آبادیوں کے انتقالات منسوخ کرنے کاحکم جاری کردیاہے ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی اعلی اتھارٹی نے جواز بنایاہے کہ تحصیل صدرمیں 34 کچی آبادیوں کے انتقالات کرنے کی منظوری دی گئی تھی لیکن محکمہ مال کے ریونیو افسران نے49 آبادیوں کے انتقالات2010 میں منظورکرکے سروے رپورٹس حکومت پنجاب کوارسال کردی تھیں اب9 سال بعدپڑتال کرنے پرثابت ہواہے کہ15 کچی آبادیوں کی منظوری غلط طورپردی گئی ہے انہیں خارج کیاجائے حکومت پنجاب کے اس فیصلے پرکچی آبادیوں کے مکینوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے انتقالات کی منسوخی اوربے دخلی کے بعدہزاروں غریب خاندانوں کابے گھرہونے کاخدشہ پیداہوگیاہے متاثر ہونیوالے خدشات کے پیش نظرعوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

کچی آبادی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...