چوری‘ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  چوری‘ڈکیتی کی وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کینٹ پولیس کے علاقے میں ملک مظہر سے موبائل فون چھین لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد اکبر کاموبائل فون چوری کر لیا گیا ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے لیاقت کا موٹرسائیکل، محمد اجمل کی گائے، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد حنیف کے ڈیرے سے موٹرسائیکل اور دیگر سامان، محمد ارشد، یعقوب، نبیل اورصفدر کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں ساجد کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، نیوملتان پولیس کے علاقے سے ذیشان کا موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد عارف اور صدر پولیس کیعلاقے سے ناصر کاموٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقیسے محمد ارشاد کے کنٹینر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان اور الپہ پولیس کے علاقے سے محمد انصر کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...