صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنر کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنیکی ہدایت

  صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنر کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنیکی ہدایت

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)حکومت نے وہاڑی سمیت ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ معلومات افشا کرنے پر کارروائی کی بھی نوید سنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کرنے کے لئے حکومت نے وہاڑی سمیت ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے جاری کر دئیے۔ 30 ستمبر تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معلومات افشاء کرنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔وزیراعظم ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنروں کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک بے نامی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں اور خفیہ معلومات کسی طور پر بھی متعلقہ لوگوں سے شیئر نہ کریں، بصورت دیگر متعلقہ افسران کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا کہ بے نامی اثاچہ جات کے حوالے سے کاروائیوں کے دوران بے نامی اثاثہ جات ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف اثاثے ظاہر ہونے پر مروجہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہدایت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...