غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے 4ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

      غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے 4ملزمان کو جوڈیشل ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈیوٹی جج احتساب عدالت ملتان نے بہاولپور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر شہریوں سے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 3 سرکاری ملازمین سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق تحصیل آفیسر ٹاؤن پلاننگ ڈویلپمنٹ بہاولپور چوہدری ریاض، بلڈنگ انسپکٹرز علی اکبر، عبدالرزاق اور ڈویلپر رفیق بھٹی کے خلاف بہاولپور میں اجواء ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں سمیت غیر قانونی فروخت کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے اور غیر قانونی طور پر منظوری دینے پر بھاری رشوت ہتھیانے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف شہریوں کی شکایات نیب کو موصول ہونے پر کاروائی کی گئی ہے جن سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

جوڈیشل ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...