صلاح الدین ہلاکت کیس‘ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر کا نوٹس‘ 12ستمبر کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب

  صلاح الدین ہلاکت کیس‘ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر ...

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)صلاح الدین کی پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کامعاملہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سینٹ مصطفیٰ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

نواز کھوکھر نے نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یارخان 12ستمبر کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او عمر سلامت کوذاتی حیثیت میں پیش ہوکر صلاح الدین کے معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کریں، وفاقی وزارت انسانی حقوق سے بھی پولیس تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر رپورٹ طلب کرلی، وفاقی وزارت انسانی حقوق بتائے کہ قانون سازی پر کیا پیش رفت ہوئی ہے‘ ایک سال سے وزارت انسانی حقوق کو قانون سازی کیلئے کہاگیا تھا پنجاب پولیس اسٹیٹ بناہواہے۔ آئے دن شہری پولیس حراست میں مارے جارہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...