سام سنگ گلیکسی نوٹ 10اور 10پلس پاکستان میں لانچ

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10اور 10پلس پاکستان میں لانچ

ملتان (پ ر) ہر طرح کے صارفین کو بہتر زندگی کی راہ دکھانے کے لئے طاقتور ترین گلیکسی نوٹ10 اپنی کارکردگی، صلاحیت، ڈیزائن اور تخلیقی آلات کے ساتھ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ ستمبر 5ستمبر، 2019۔ سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹیڈ نے ایک تقریب میں طاقتور گلیکسی نوٹ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

10اور 10+ متعارف کر ا دیا۔ گلیکسی نوٹ 10بنایا گیا ہے آج کے طرز ِ زندگی کے مطابق جو صارفین کی موجودہ ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ10اور 10+ ایک نازک اور دلکش ڈیزائن فون ہے جو اپنے کیمرے، کارکردگی اور صلاحیت کے ساتھ صارفین کو ایک ایسا انوکھا تجربہ دیتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ملا۔ سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے ایم ڈی مسٹر رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سام سنگ اپنے صارفین کے لئے جدید ترین اور بہترین موبائل تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ10اور 10+ نئے دور کی ضروریات کے عین مطابق ہے اس لئے یہ انتہائی طاقتورہے اور بلا توقف رابطے کوممکن بناتا ہے۔ یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو سب کچھ کر سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے ہے جو سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ تقریب رونمائی میں زندگی کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے با اثر افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں بنے مخصوص زونز میں معزز مہمانوں نے سام سنگ گلیکسی نوٹ10اور 10+ کے بہترین فیچر کو ٹیسٹ کیا۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ10اور 10+ ابھی تک کے سب سے طاقتور فون ہیں جو کہ ڈیزائن اور کارکردگی میں معنی خیز اصلاحات کے ساتھ صارفین کو ہر لمحہ بہترین تجربہ دیتے ہیں۔

سام سنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...