حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ہسپتال امریکی ٹیم کو دینے کے درپے ہیں‘ رشید میاں

    حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ہسپتال امریکی ٹیم کو دینے کے درپے ...

ملتان (وقائع نگار) صدر پی ایم اے اسلام آباد اے رشید میاں نے گورنمنٹ آف پاکستان کی صحت کی پالیسیوں کے خلاف سوشل (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

میڈیا پر وائرل اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کا اداروں کو نجکاری کی طرف لے جانا اور بی او جی سسٹم کے پی کے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔موجودہ سسٹم کو پنجاب میں بھی لاگو کیا جا رہا ہے یہ سسٹم صوبہ پنجاب اور پمز جیسے اداروں میں کیسے فعال ہوگا۔گورنمنٹ غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرتے ہوئے امریکی ٹیم کے حوالے کرنے کے در پے ہے۔اس سسٹم کا شوکت خانم۔پمز یا دیگر اس طرح کے اداروں کے ساتھ موازنہ کرنا کم عقلی اور مریضوں کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہوگی۔کیونکہ ان ہسپتالوں میں زیادہ مریضوں کی تعداد کمپنیوں کے پینل یا امیر لوگوں کی ہوتی ہے جبکہ اس کے برعکس گورنمنٹ ہسپتالوں میں 95 فیصد مریضوں کی تعداد غریب لوگوں کی ہوتی ہے۔امریکی کمپنی صحت کے عوامی شعبہ کو تباہ کرکے چند ماہ بعد ہی بھاگ جائے گی۔بحثیت پاکستانی شہری ہم سب کا فرض ہے کہ گورنمنٹ کی ایسی ناکام پالیسیوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کی جائے اور پاکستانی ادارون کو محفوظ بنایا جائے۔

رشید میاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...