ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔راولپنڈی کے ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے فرائض(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سرانجام دے رہے ہیں۔تمام سی ای اوز سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات بارے فوری رپورٹ بھیجیں۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میں عملی اقدامات کے ہر قیمت پر نتائج چاہئیں۔انسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران واضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کے مکمل ذمہ دار ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ڈینگی کی افزائش کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ افسران کی جانب سے غفلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی مہم میں غفلت پر متعلقہ افسران کے تبادلے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔تمام سرکاری ہسپتالوں کے اینٹی ڈینگی وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے۔
ڈاکٹر یاسمین