حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق‘ 2کی خود کشی

  حادثات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق‘ 2کی خود کشی

رحیم یار خان‘ بھکر‘ شادن لُنڈ‘ محسن وال (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) مختلف حادثات واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے 2افراد ے خود کشی کرلی جبکہ ایک لاش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق و ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔40(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ چک66پی کی رہائشی 45سالہ امتیاز مائی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ چادر ٹائر میں پھنس جانے پر سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی، دوسرا حادثہ غوثیہ کالونی کے رہائشی24سالہ فیصل اسحاق کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرسوارہوکر جارہا تھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار پھٹہ رکشہ سے جاٹکرا اورشدید زخمی ہوگیاجبکہ تیسراحادثہ کوٹ سمابہ کے رہائشی50سالہ محمدحبیب کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالے40افراد جن میں اقبال آباد کی رہائشی2سالہ مناہل بی بی، چوک بہادر پور کا10 سالہ برکت علی، شاہ پورکا12سالہ محمد عبداللہ، وائرلیس پل کی 35سالہ نور فاطمہ، کوٹ سمابہ کی26سالہ نور بی بی،سہجہ کی20 سالہ اسماء بی بی، 3سالہ محمد عبداللہ، جناح پارک کا35سالہ محمد ایاز، کوٹ سمابہ کا66سالہ صدیق حسین، 80سالہ صدیق احمد اور ترنڈہ سوائے خان کارہائشی16سالہ علی حیدر وغیرہ شامل ہیں، ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ کچہری روڈ ججز کالونی کے موٹر سائیکل اور رکشہ میں خوفناک تصادم،رکشہ ڈرائیور 18سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق،موٹر سائیکل سوار دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گزشتہ روز کچہری روڈ ججز کالونی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں خوفناک تصادم ہا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور 18سالہ ثاقب جاوید موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشہ پر سوار دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کیا گیا حالت تشویشناک ہونے پر موٹر سائیکل سواراویس کوڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا پولیس تھانہ منکیرہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا دریں اثنا کرنٹ لگنے سے نوجوان جانبحق،مجاہد حسین لاشاری خشت بھٹہ پر نہارہا تھا کہ واٹر پمپ میں کرنٹ آگیا،شادن لُنڈ ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے پر زخمی کو ڈیرہ لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان مجاہد حسین ولد ربنواز لاشاری صبح سویرے اپنے خشت بھٹہ پر نہانے کیلئے موٹر کا سوئچ آن کیا تو واٹر پمپ شارٹ تھا جس کے نتیجہ میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے بیہوشی کی حالت میں شادن لُنڈ ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال میں صبح 9بجے تک کوئی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زخمی کو ریسکیو 1122کے زریعے ٹراما سنٹر ڈی جی خان ریفر کیا گیا مگر ایمبولینس ڈرائیور زخمی کو فوری طور پر لے جانے کی بجائے شفٹیں تبدیل کرتے رہے جس کے باعث نوجوان ٹراما سنٹر پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت دو افراد نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی،7 کااقدام خودکشی۔تفصیل کے مطابق کوٹلہ مراد کی رہائشی25 سالہ صبیحہ بی بی اورکوٹ سمابہ کارہائشی17سالہ محمداختر نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے7افراد جن میں چک119/1Lکارہائشی16سالہ محمدبلال، کشمورکا19سالہ امتیازاحمد،چک 92پی کابالم رام، میر پورماتھیلو کا30سالہ واحد بخش، شہباز پورکا30سالہ شوکت علی، ترنڈہ سوائے خان کا20سالہ محمدنعیم اور مڈ درباری کارہائشی 25سالہ محمدانس شامل ہیں، ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،تفصیلات کے مطابق چک 16ایٹ بی آر کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی،ریسکیو1122نے نعش کو نکال کر پولیس تھانہ تلمبہ کے حوالے کردیا،پولیس تھانہ تلمبہ نے کاروائی شروع کردی۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...