سبزی وفروٹ منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ سیوریج سسٹم بھی ناکارہ

  سبزی وفروٹ منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ سیوریج سسٹم بھی ناکارہ

ملتان (نیوز رپورٹر) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی سبزی و فروٹ منڈی مسائلستان کا شکار، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے تعفن پھیل رہا ہے۔ سیوریج سسٹم نا کارہ ہونے کے باعث گندہ پانی سڑکوں پر آگیا جس کے باعث فروٹ و سبزی بھی خراب ہو رہی ہے۔ دو روز میں اگر مسائل حل نہ ہوئے تو(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

مارکیٹ کمیٹی کی فیس ادا نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیان کے صدر حاجی اعظم صابری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سبزی و فروٹ منڈی بنی ہے، منڈی کے مسائل کی طرف مارکیٹ کے افسران نے توجہ نہیں دی جس کے باعث گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر پڑے رہنے سے تعفن پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے مزدور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی نے صفائی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے 25 اہلکار روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا ٹھیکہ دے رکھا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 25 اہلکاروں میں سے 10 سے 12 اہلکار ایک وقت صفائی کرتے ہیں جبکہ کمپنی کے ساتھ دو وقت صفائی کا معاہدہ مارکیٹ کمیٹی کا طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر آگیا جس سے سبزی و فروٹ خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کو متعدد بار مسائل سے آگاہ کیا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا ہے۔ اگر 2 روز میں مسائل کا حل نہ ہوا تو تمام آڑھتی مارکیٹ کمیٹی کی فیس دینا بند کر دیں گے اور مین روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...