شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند

شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔کراچی کے مصروف علاقے صدر کے نزدیک آواری سگنل سے مہران ہوٹل تک ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک اسد ملہی کے مطابق متعلقہ ادارے کی جانب سے کام کیا جارہا ہے، ایئرپورٹ جانے والے متبادل راستوں سے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ جگہ پر بارشوں میں سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا اور اس جگہ پر سیوریج کی پائپ لائن پر بھی کام ہوا تھا۔اہم روٹ بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کا اندیشہ ہے اور ریلوے اسٹیشن جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹریفک پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا ہے کہ شارع فیصل پر آواری ہوٹل سے ائیرپورٹ کی جانب جانے والے راستے پر راجہ غضنفر روڈ کی ٹرننگ کے پاس روڈ میں گڑھا پڑ گیا جسکی وجہ سے روڈ کا یہ حصہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...